بغیر کسی پیشگی اطلاع کے سروس بند، کوئٹہ کے شہری سگنلز کی اچانک معطلی سے سخت پریشان
کوئٹہ شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروس جزوی طور پر متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث صارفین کو رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے۔
شہریوں کے مطابق موبائل کالز، انٹرنیٹ براؤزنگ اور آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ سروس کی خرابی کے باعث روزمرہ امور میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
موبائل سروس متاثر ہونے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے اور سروس کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔