پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک اب اوقات کار کیا ہوں گے؟
کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق، موسم کے حساب سے اوقات کار کو دو مختلف دورانیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
31 اکتوبر تک کے اوقات
نئے شیڈول کے تحت 31 اکتوبر تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز صبح 8:00 سے دوپہر 1:00 بجے تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔
اسی طرح سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی۔ڈبل شفٹ اسکولوں میں دوسری شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 1:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک چلے گی۔
یکم نومبر سے 31 مارچ تک کا شیڈول
یکم نومبر سے سردیوں کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقات میں مزید تبدیلی کی جائے گی۔ اس دوران پرائمری اسکول صبح 8:30 سے سہ پہر 3:00 بجے تک جبکہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول صبح 8:00 سے دوپہر 1:45 بجے تک کھلے رہیں گے۔
سردیوں کے دورانیے میں ڈبل شفٹ کے تحت دوسری شفٹ کا وقت دوپہر 12:45 سے شام 5:45 بجے تک ہوگا، جبکہ جمعہ کے دن سیکنڈ شفٹ کا ٹائم صبح 10:45 سے دوپہر 2:15 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔