شادی کی تصاویر غائب ہونے کا اصل سچ سامنے آ گیا، نمرہ خان کا مداحوں کے لیے سنسنی خیز انکشاف
معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔
نمرہ خان نے جون 2026 میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا اور پیرس میں ہونے والی شادی کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ریل شیئر کی گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
بعد ازاں ایک صارف نے اداکارہ سے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شادی کی تصاویر بھی حذف کر دی ہیں۔
نمرہ خان نے جواب دیتے ہوئے طلاق کی افواہوں کو مسترد کیا اور کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، شادی کی تصاویر اب بھی انسٹاگرام پر موجود ہیں، تاہم نظرِ بد سے بچنے کے لیے انہیں نیچے کر دیا گیا ہے۔
اداکارہ نے مداحوں کی دعاؤں اور فکر کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔