Tameerewatan
tameerewatan

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑا سرپرائز

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑا سرپرائز

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت اور ملکیت کی منتقلی کا عمل مزید آسان، شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے پنجاب میں ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اور بورڈ آف ریونیو پنجاب نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے ذریعے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل رجسٹری کامیابی سے مکمل کرلی۔

اس تاریخی اقدام کے تحت لندن میں مقیم پاکستانی شہری نے ضلع دینہ پنجاب میں واقع اپنی اراضی پاکستان میں موجود خریدار کے نام منتقل کی۔ رجسٹری کے دوران فروخت کنندہ کا بیان لندن سے محفوظ ڈیجیٹل لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا جبکہ تمام قانونی مراحل جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل کیے گئے۔

ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق نے کہا کہ یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافے، اراضی معاملات میں شفافیت اور جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ سہولت برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے شروع کی گئی ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں تک بھی اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو عالمی معیار کی محفوظ اور آسان اراضی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More