آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 8 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 اگست کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے رجحان اور اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔