Tameerewatan
tameerewatan

گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، بارش متوقع

گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، بارش متوقع

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی کرتے ہوئے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 28.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

موسمی حکام کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سمندری ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More