Tameerewatan
tameerewatan

کوئٹہ میں تاریخی پشتون قومی جرگہ: 13 اضلاع کے 4 ہزار سے زائد مندوبین کی بھرپور شرکت

کوئٹہ (پریس ریلیز): جنوبی پشتونخوا کے عوام کے اہم مطالبات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے پشتون قومی جرگہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں دوسرے روز بھی جاری رہا۔ یہ جرگہ بنوں کے 2022 کے تاریخی جرگے کے فیصلوں کے تسلسل اور پشین، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، دکی اور ہرنائی جیسے علاقوں میں مخدوش حالات و دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کے لیے بلاؤ گیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پشتونخوامیپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی ہدایت پر منعقد ہونے والے اس جرگے کی میزبانی پشتونخوامیپ کر رہی ہے۔ جرگے میں جنوبی پشتونخوا کے 13 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 4 ہزار سے زائد قبائلی معتبرین، سیاسی رہنماؤں، علمائے کرام، وکلاء، خواتین، ٹرانسپورٹرز اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

جرگے کی اہم کارروائیاں:

  • افتتاحی نشست: جرگے کا آغاز مولوی کلیم اللہ کی تلاوت سے ہوا، جبکہ افتتاحی خطاب محمود خان اچکزئی نے کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالرحیم زیارتوال نے انجام دیے۔

  • پہلا روز: پہلے دن 3 مختلف سیشنز منعقد ہوئے جن میں ملک عنایت اللہ کاسی، حاجی عنایت اللہ بازئی، سردار نصیب اللہ کبزئی، ڈاکٹر لیاقت تابان، ایڈووکیٹ ایاز مندوخیل اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

  • دوسرا روز: دوسرے دن کے سیشنز کا آغاز بھی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر حاجی محمد عظیم اجرم، سردار ایوب خان مندوخیل، ملک مولاداد شیرانی، زین العابدین خلجی، آرزو زیارتوال، سومیرہ کاکڑ، رضا وکیل ہزارہ اور حافظ حمد اللہ سمیت کثیر تعداد میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جرگہ انتظامیہ کے مطابق جرگہ یکم ستمبر کو بھی جاری رہے گا، جس میں جنوبی پشتونخوا کے تمام عمائدین کی تجاویز کی روشنی میں حتمی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More