خریدنے کا بہترین موقع یا قیمتیں اور گریں گی؟ عالمی بلین مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کا ریٹ یکسر تبدیل
خریدنے کا بہترین موقع یا قیمتیں اور گریں گی؟ عالمی بلین مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کا ریٹ یکسر تبدیل
سونے کی عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن حیران کن مناظر دیکھنے میں آئے ہیں، جہاں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کے برعکس چاندی کی قیمتوں نے اچانک اوپر کی جانب اڑان بھری ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 436 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ کے اس اثر کے باعث پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1,800 روپے سستی ہو کر 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے پر آ پہنچی ہے، جبکہ فی 10 گرام سونے کے نرخ 1,414 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب، سونے کی قیمتوں میں تنزلی کے برعکس چاندی نے خریداروں کو سرپرائز دیا ہے۔ ملک میں فی تولہ چاندی 67 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 179 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی 57 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 154 روپے کی سطح پر جا پہنچی ہے۔