Tameerewatan
tameerewatan

دس روپے کا نوٹ کیوں بند ہوا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

دس روپے کا نوٹ کیوں بند ہوا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان میں جلد ہی 10 روپے کے کاغذ کے نوٹ ماضی کا قصہ بن سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کا کرنسی نوٹ بند کر کے اس کی جگہ مکمل طور پر سکہ چلانے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے بعد عوام میں ایک نیا تجسس پیدا ہو گیا ہے۔

حال ہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اس بڑی تجویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر عنایت حسین نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 10 روپے کا ایک کاغذی نوٹ چھاپنے پر آنے والی لاگت اس کی اصل مالیت یعنی 10 روپے سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرکزی بینک نے مستقبل میں اس نوٹ کی چھپائی روکنے اور اس کی جگہ دھاتی سکہ قائم رکھنے کی سفارش کی ہے۔

عوام کی تشویش دور کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر نے واضح کیا کہ اگر یہ تجویز منظور ہو بھی جاتی ہے، تو بھی مارکیٹ میں پہلے سے موجود 10 روپے کے نوٹ راتوں رات ختم یا منسوخ نہیں ہوں گے بلکہ وہ حسبِ معمول چلتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک اس سے قبل بھی 10 روپے کا سکہ مارکیٹ میں لا چکا ہے، مگر عام شہریوں کی جانب سے اسے خاص پذیرائی نہیں مل سکی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس بار کاغذی نوٹ کی بندش کے بعد عوام اس سکے کو اپنا پائیں گے یا نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More