کویتی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے درمیان بڑا اہم فیصلہ: کیا طے پایا؟ جانئے
راولپنڈی: پاکستان اور کویت نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچاتے ہوئے ‘پروٹوکول ایگریمنٹ 2026ء’ پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔ کویتی وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں آئے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارتِ دفاع راولپنڈی میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور بعد ازاں جی ایچ کیو میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں کیں۔ معاہدے کے تحت پاک فوج کویتی مسلح افواج کو ملٹری ٹریننگ، استعداد کار میں اضافے اور سرحدی انتظام سمیت اہم شعبوں میں تعاون فراہم کرے گی، جس سے 2023ء کے فریم ورک کو مزید وسعت ملے گی۔ دونوں ممالک نے علاقائی امن، سلامتی اور تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ کویتی وفد نے پاک افواج کی آپریشنل مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔