کیا مشرق وسطیٰ میں بڑا دھماکہ ہونے سے بچ گیا؟محسن نقوی کا بڑا ماسٹر اسٹروک سامنے آ گیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں انتہائی اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس سے خطے میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار ہونے کی قوی امید پیدا ہو گئی ہے۔
اپنے ایک اہم بیان میں محسن نقوی نے بتایا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کی ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت، خوشگوار اور نتیجہ خیز ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر سامنے رکھے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس اہم نشست میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی، ایران امریکہ تنازع اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال کے جامع و پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات پر تفصیلی اور باریک بینی سے بات چیت کی گئی۔