Tameerewatan
tameerewatan

بارہ ربیع الاول پر بلوچستان ریڈ الرٹ، وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو کی افسران کو سخت ترین تنبیہ

بارہ ربیع الاول پر بلوچستان ریڈ الرٹ، وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو کی افسران کو سخت ترین تنبیہ

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی। جبکہ صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈی آئی جیز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوسوں، مجالس اور دیگر حساس مقامات کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے حکام کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان قائم رکھنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی پلان میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو آپسی رابطہ مضبوط رکھ کر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More