Tameerewatan
tameerewatan

وڈھ میں بڑا احتجاجی طوفان،جب تک بازیابی نہیں ہوگی، شاہراہ بند رہے گی

وڈھ میں بڑا احتجاجی طوفان،جب تک بازیابی نہیں ہوگی، شاہراہ بند رہے گی

خضدار/وڈھ: وڈھ بازار کے قریب آر سی ڈی ہائی وے پر خوفناک فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان، جلیل رمدانزئی اور ولی محمد میراجی، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی اور شدید کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، نذیر احمد شیخ مینگل کی مبینہ پراسرار گمشدگی پر وڈھ میں شدید عوامی غصہ دیکھنے میں آیا ہے۔ واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے وڈھ سٹی کے مقام پر قومی شاہراہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا، جس کے باعث ہائی وے کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین نے حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نذیر احمد شیخ مینگل کو فوری طور پر باحفاظت بازیاب نہیں کرایا جاتا، قومی شاہراہ بلاک رہے گی اور احتجاجی سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔ علاقے میں صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور پولیس واقعے کے محرکات کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More