Tameerewatan
tameerewatan

کوئٹہ کی 21 سالہ طالبہ آسماء مبینہ اغوا و تشدد کا نشانہ، ایف سی نے جان بچا لی

کوئٹہ کی 21 سالہ طالبہ آسماء مبینہ اغوا و تشدد کا نشانہ، ایف سی نے جان بچا لی

کوئٹہ: قمرانی روڈ کی رہائشی 21 سالہ طالبہ آسماء کو ماموں اور کزن سمیت 5 افراد نے زبردستی کیری ڈبے میں اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ طالبہ کے اہلخانہ کے مطابق ملزمان نے آسماء پر زبردستی نکاح کے لیے دباؤ ڈالا اور انکار کرنے پر شدید تشدد اور زیادتی و قتل کی کوشش کی۔ بعد ازاں ملزمان اسے بولان کی طرف لے جا رہے تھے کہ کولپور کے مقام پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی بروقت کارروائی سے طالبہ کی جان بچا لی گئی۔ شدید تشدد کے باعث طالبہ اس وقت چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔

سماجی حلقوں اور شہریوں نے حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام 5 ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More