عمران خان کیلئے ریلیف مولانا فضل الرحمن کا اس بارے کیا کہنا ہے؟جانیے
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معقول دوری ہونی چاہیے اور بلاوجہ تعصب یا مخالفت برائے مخالفت سے گریز کرنا ضروری ہے۔ اپوزیشن کا اصل فرض حکومت کی خامیوں کی نشاندہی اور اصلاح میں کردار ادا کرنا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مریض کو صحت سے متعلق شکایت ہو تو بلا تاخیر فوری اقدام ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کو ان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسائل کے بغیر نئے صوبوں کی باتیں اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے بنوں اور ٹانک میں پولیس اہلکاروں کے اختطاف اور امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کو لشکر بنانے جیسی تجاویز سے گریز کا مشورہ دیا اور اپوزیشن لیڈر سے آل پارٹیز کانفرنس (APC) بلانے نیز وزیراعظم سے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلا کر سکیورٹی پر بریفنگ دینے کا مطالبہ کیا۔