Tameerewatan
tameerewatan

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدحکومت نے اپنا رد عمل دیدیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدحکومت نے اپنا رد عمل دیدیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم تسلیم کیا جائے گا اور حکومت عدالتی فیصلے پر عمل کرے گی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے تمام فیصلے عدالتوں نے ہی کرنے ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی رہنماؤں کو بھی ریلیف عدالتوں کے ذریعے ہی ملتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کے فیصلے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ عدالتیں میرٹ پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے عدلیہ کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک میں عدلیہ کی آزادی کو ثابت کیا ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس عدالتی فیصلوں کے برخلاف کوئی اختیار نہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی ماضی میں عدالتوں سے ریلیف حاصل کیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More