Tameerewatan
tameerewatan

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ سیکیورٹی فورسز کا سنسنی خیز انکشاف

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ سیکیورٹی فورسز کا سنسنی خیز انکشاف

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے جاری آپریشن ‘ردالفتنہ 3’ کے تحت سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 9 خطرناک دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان واقع پہاڑی سلسلے میں ایک بڑا اور مؤثر آپریشن کیا۔ فورسز نے دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر کامیابی سے نشانہ بنایا اور 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ان کے ٹھکانے کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اسی طرح ضلع سوراب کے گاؤں حاجیکہ میں ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران 1 دہشت گرد کو جہنم رسید کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان سخت ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کا سراغ لگایا۔ ہلاک ہونے والے عناصر کے قبضے سے دستی بم، ایمونیشن، میگزین، واکی ٹاکی، موٹر سائیکل اور دیگر اہم سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

دریں اثنا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی زبردست تعریف کرتے ہوئے ‘فتنہ الہندوستان’ کے 9 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ‘فتنہ الہندوستان’ و ‘فتنہ الخوارج’ کے خلاف یہ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More