Tameerewatan
tameerewatan

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ کتنا بڑا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ کتنا بڑا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟

اسلام آباد: ملک میں بجلی کے ستم رسیدہ صارفین پر ایک بار پھر 41 ارب روپے کا نیا مالی بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی باضابطہ درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق اس اہم درخواست پر 27 اگست 2026 کو سماعت کی جائے گی۔ اگر یہ اضافہ منظور کر لیا جاتا ہے تو جی ایس ٹی سمیت صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی اور بھاری مالی بوجھ آن پڑے گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے ہوشربا گوشوارے کے مطابق، جولائی میں مہنگے ترین ذرائع سے بجلی پیدا کی گئی۔ ڈیزل سے بننے والی بجلی کی لاگت 54 روپے 47 پیسے فی یونٹ، فرنس آئل سے 50 روپے 7 پیسے فی یونٹ اور درآمدی ایل این جی سے 47 روپے 37 پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس، نیوکلیئر پاور سے انتہائی سستی بجلی یعنی صرف 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بنائی گئی۔ جولائی میں مجموعی پیداوار میں پن بجلی کا حصہ 39.81 فیصد، مقامی کوئلے کا 10.91 فیصد اور درآمدی کوئلے کا حصہ 14.38 فیصد رہا۔ نیپرا اتھارٹی 27 اگست کی سماعت میں ان تمام اعداد و شمار پر حتمی فیصلہ سنائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More