لاہور اور اسلام آباد سے لندن کے لیے نیا شیڈول جاری
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے لندن کے روٹ پر بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں آپریٹ کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔ اس نئے فیصلے کے تحت اب پی آئی اے ہفتے میں 7 روزانہ پروازیں لندن کے لیے روانہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، یہ پروازیں اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس سے مشترکہ طور پر چلائی جائیں گی۔ نئے شیڈول کے تحت اسلام آباد سے ہفتہ وار 5 جبکہ لاہور ایئرپورٹ سے ہفتہ وار 2 پروازیں لندن کے لیے روانہ ہوں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹرکش ایئرلائنز سے سلاٹ کی باقاعدہ واپسی کے بعد پی آئی اے اپنے اس روٹ کو مکمل طور پر بحال کر کے روزانہ کی بنیاد پر لندن کے لیے آپریشن جاری رکھے گی۔