دھماکا خیز مواد کے ذریعے پولیس پوسٹ تباہ،ہرنائی میں خوف و ہراس، فورسز کا ہائی الرٹ
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی ایک اور کوشش سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ۵ ایم ایل پولیس پوسٹ کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں یا نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس پوسٹ میں دھماکا خیز مواد نصب کر کے اسے اڑایا، جس کے نتیجے میں چوکی کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعے کے فوری بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔