Tameerewatan
tameerewatan

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا عزیز احمد کاکڑ سے لاتعلقی کا اعلان

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا عزیز احمد کاکڑ سے لاتعلقی کا اعلان

 میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عزیز احمد کاکڑ، سابق چیف آرکیٹیکٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی پوسٹنگ/تعیناتی مورخہ 24 مارچ 2026 کے تحت ہوئی تھی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے نام، حوالہ یا نسبت سے کیا جانے والا کسی بھی قسم کا دفتری، مالی، کاروباری یا دیگر لین دین میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، اس کے کسی افسر، ملازم یا مجاز اتھارٹی کی ذمہ داری نہیں ہوگا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ یا اس کا کوئی بھی افسر یا ملازم ایسے کسی ذاتی، غیر مجاز یا غیر قانونی لین دین کا ذمہ دار یا جواب دہ نہیں ہوگا، جو محکمہ کی باقاعدہ منظوری یا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کیا جائے۔لہٰذا عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ عزیز احمد کاکڑ، سابق چیف آرکیٹیکٹ کے ساتھ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کا مالی، دفتری یا کاروباری لین دین کرنے سے گریز کریں اور ان کے حوالے رقم، سامان، سرکاری/دفتری دستاویزات یا دیگر اشیاء نہ کریں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ایسے کسی بھی لین دین کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گی جو محکمہ کی باقاعدہ منظوری، تحریری اجازت یا مجاز اتھارٹی کے علم کے بغیر کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More