صرافہ بازار میں زلزلہ، سونے کی قیمت میں اچانک ہوش ربا اضافہ، خریدار دنگ رہ گئے
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا اور چاندی مزید مہنگی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 373 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اس اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ چاندی 62 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 965 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 53 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 971 روپے مقرر ہوگئی۔