مستونگ: پرانی دشمنی پر فائرنگ
مستونگ: ولی خان پولیس تھانے کی حدود کاریز عائشہ، پڑنگ آباد کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ آج علی الصبح پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالمالک ولد درے خان قوم جتک سکنہ رودریس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔