Tameerewatan
tameerewatan

مہنگائی کا نیا بم چلنے کو تیار، ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کا وقت آ گیا

مہنگائی کا نیا بم چلنے کو تیار، ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کا وقت آ گیا

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے جاری سہ ماہی ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے، جس کے بعد آئندہ ماہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی صورت میں دیا جانے والا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف رواں ماہ اگست میں ختم ہو جائے گا۔ اس وقت صارفین کو جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جون 2026 سے جاری اس ریلیف کی مدت مکمل ہونے کے بعد اپریل سے جون 2026 کی نئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے نافذ ہونے کا امکان ہے، جس سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نئی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق یہ اضافہ تقریباً ایک روپے فی یونٹ بنتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More