Tameerewatan
tameerewatan

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ کا تاریخی کلاک ٹاور مسمار، وجہ سامنے آگئی

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ کا تاریخی کلاک ٹاور مسمار، وجہ سامنے آگئی

کوئٹہ: ایئرپورٹ روڈ پر بی اے مال کے سامنے قائم تاریخی کلاک ٹاور کو حکومت کی جانب سے راتوں رات مسمار کر دیا گیا، جس کے بعد شہریوں میں افسوس اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلاک ٹاور کو سڑک کی توسیع، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبے کے تحت ہٹایا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کلاک ٹاور محض ایک تعمیراتی ڈھانچہ نہیں تھا بلکہ کوئٹہ شہر کی شناخت، یادوں اور ماضی کی ایک خوبصورت علامت تھا، جس سے کئی نسلوں کی یادیں وابستہ تھیں۔

عوامی حلقوں کے مطابق شہر کی ترقی اور جدید منصوبے وقت کی ضرورت ہیں، تاہم تاریخی اور ثقافتی اہمیت رکھنے والی نشانیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب اس مقام پر کیا تعمیر ہوگا، یہ آنے والا وقت بتائے گا، لیکن اس چوک سے گزرتے ہوئے وہ یادگار گھڑی اب دوبارہ نظر نہیں آئے گی۔

کلاک ٹاور تو مسمار ہوگیا، مگر اس سے وابستہ یادیں اور جذبات کو شاید کبھی ختم نہیں کیا جا سکے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More