Tameerewatan
tameerewatan

تعصب پھیلانے والے عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، رخسانہ گل کاکڑ

کوٸٹہ (پ ر) مشہور ومعروف سیاسی سماجی رہنما و سابقہ ناٸب ناظمہ رخسانہ گل کاکڑ نے کہا ہے بلوچستان کے تمام قباٸل اور صوبے میں رہنے والے مقامی و اقلیتی برادری روز اول سے امن کے خواہش مند ہیں اور امن سے رہنا پسند کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے چند مفاد پرست اس صوبے میں امن اور یکجہتی نہیں چاہتے اور اسی طرح دو برادر قوم پشتون بلوچ کے درمیان تحصب و نفرت پیدا کرنے کے لیے بھی مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے چلے آ رہے ہیں انہوں نے کہا چند مفاد پرست عناصر تحصب پھیلا کے اپنے مقاصد میں کامیاب ہونے کی سازشیں کر رہے ہیں تاکہ امن پسند دو برادر اقوام کے درمیان نفرتیں تحصب کی بنیاد ڈالی جاٸے انہوں نے کہا برادر اقوام میں صدیوں سے خونی رشتے ہیں انھیں ایک دوسرے سے کبھی الگ نہیں کیا جاسکتا ہے بلوچستاںن کی عوام غیور باشعور ہیں اور مل کر ان تمام شازشوں کو ناکام بنانے کا عزم رکھتے ہیں اور اس صوبے کے عوام کے حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کو یقینی بناٸینگے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More