“شاہراہیں محفوظ نہ ہوئیں تو…” ٹرانسپورٹرز سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا دبنگ اعلان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کی شاہراہوں کو محفوظ، پُرامن اور مؤثر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ بہتر سفری سہولیات اور محفوظ راستے عوامی مشکلات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ بلوچستان اور ملکی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے حکومت ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جائے گا جبکہ متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے تاکہ مسافروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام متعلقہ حلقوں سے مشاورت کے ذریعے ایسے اقدامات کرے گی جن سے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں۔