لاہور میں لڑکی پر وحشیانہ حملہ، بالی نوچنے والی عورت نے کان پھاڑ دیا، پھر کیا ہوا؟
لاہور: اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے کان سے بالی نوچنے والی ریکارڈ یافتہ سنیچر ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک لڑکی کے کان سے بالی نوچ لی، جس کے باعث لڑکی کا کان زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر اسلام پورہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزمہ کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد حاصل کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے سابقہ ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔