Tameerewatan
tameerewatan

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پیٹرول 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اگست 2026 سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جو 70 روپے 86 پیسے سے بڑھا کر 72 روپے 26 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، تاہم نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد پیٹرول دوبارہ مہنگا کر دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More