اشقانِ رسولؐ کے لیے بڑی خبر، 12 ربیع الاول کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی
محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، کیونکہ چاند کی عمر اور فلکیاتی عوامل رویت کے لیے سازگار نہیں ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 اگست کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام 7 بج کر 40 منٹ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔