Tameerewatan
tameerewatan

مظفرآباد میں ن لیگ کی نئی حکمتِ عملی، سینئر اور تجربہ کار رہنماؤں کا پلڑا بھاری، وزیرِ اعظم کون ہوگا؟

مظفرآباد میں ن لیگ کی نئی حکمتِ عملی، سینئر اور تجربہ کار رہنماؤں کا پلڑا بھاری، وزیرِ اعظم کون ہوگا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کے لیے اپنی حکمت عملی واضح کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے حکومت سازی کے حوالے سے پارٹی پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان کو کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ مہاجرین کی نشستوں سے منتخب اراکین کو کابینہ میں شامل کرنے سے ریاستی خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے، اس لیے کابینہ کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے لیے مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی، جبکہ پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار نومنتخب اراکین اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کے معاملے پر بھی مشاورت جاری ہے اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے حالیہ ملاقاتوں میں اپنی حکمت عملی واضح کر دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More