Tameerewatan
tameerewatan

کوئٹہ سے بڑی خبر، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا اتحاد، صوبے بھر میں پہیہ جام ہونے کا امکان

کوئٹہ سے بڑی خبر، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا اتحاد، صوبے بھر میں پہیہ جام ہونے کا امکان

کوئٹہ: بلوچستان کے ممتاز ٹرانسپورٹرز اور مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں کے رہنماؤں نے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

ٹرانسپورٹر رہنماؤں دولت لہڑی اور ظاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ تاجر برادری کے مطالبات جائز ہیں اور انہیں فوری طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر برادری اس مشکل وقت میں تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے اور شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھرپور شرکت کرے گی۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تاجروں کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے اور مذاکرات کے ذریعے ان کے مسائل کا فوری حل نکالے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More