Tameerewatan
tameerewatan

اگلے 2 سے 4 گھنٹوں میں کئی علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اگلے 2 سے 4 گھنٹوں میں کئی علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسم کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک، فتح جنگ، پنڈی گھیب اور چواً سیدان شاہ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ پوٹھوہار کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا نظام فعال ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چکوال، کلر کہار، دینہ، گوجر خان، منگلا اور جہلم میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے چند علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور فلیش فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ ادارے کے مطابق 4 اگست تک ملک کے مختلف دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے اور سیلابی پانی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ادارے کے مطابق شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں، ڈی جی خان، راجن پور اور دیگر نشیبی علاقوں میں فلیش فلڈنگ جبکہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More