ایران کے ایک اور بیان نے دنیا بھر میں سنسنی پھیلا دی
تہران: ایران نے عالمی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ تہران نے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی۔ غیر ملکی اور ایران مخالف ذرائع ابلاغ کی جانب سے پھیلائی جانے والی تمام اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے حکام نے کہا کہ اس اہم بحری راستے پر ایران کا مؤقف بدستور قائم ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ایسی تمام افواہیں ایران کی خارجہ پالیسی سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی تیل و گیس کی ترسیل کے لیے مرکزی حیثیت رکھنے والی اس شاہراہ پر جاری کشیدگی کی وجہ سے پوری دنیا کی نظریں اس وقت خطے کی صورتحال پر ٹکی ہوئی ہیں۔