Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان پولیس کے لیے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں کتنے فیصد بڑا اضافہ ہوگا؟

بلوچستان پولیس کے لیے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں کتنے فیصد بڑا اضافہ ہوگا؟

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا بڑا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت ترین کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں متحرک دہشت گردوں کے پاس نیٹو کا جدید اسلحہ موجود ہے، لیکن سیکیورٹی فورسز کا خون کسی صورت سستا نہیں اور ریاست مکمل طاقت کے ساتھ ان کا مقابلہ کرے گی۔

سرفراز بگٹی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے باغات یا ذاتی املاک کو سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے لیے استعمال کیا گیا، تو جائیداد کے مالکان کو بھی دہشت گردوں کا سہولت کار سمجھ کر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیکیورٹی اداروں اور پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ دہشت گردوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More