مواد پر جائیں

کوئٹہ 13°C فجر 5:27 ظہر 12:16 عصر 4:06 مغرب 5:43 عشاء 7:04
آج کا ای پیپر ⁦3⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
کھیل

پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع

سعد بیگ کی قیادت میں 13 رکنی پی سی بی پیٹرنز سکواڈ کی اسلام آباد کلب میں ٹریننگ، تین روزہ پریکٹس میچ 4 سے 6 نومبر تک کھیلا جائے گا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پی سی بی پیٹرنز الیون نے اسلام آباد کلب میں تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کپتان سعد بیگ سمیت 13 رکنی پیٹرنز سکواڈ نے ہیڈ کوچ اعجاز جونیئر کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا ٹیسٹ سکواڈ کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 4 سے 6 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا مقصد سری لنکن ٹیم کو ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کنڈیشنز میں تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے، جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔پیٹرنز سکواڈ میں پاکستان کی قومی ٹیسٹ ٹیم کے سات کھلاڑی بھی شامل ہیں، جو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس میچ میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق پریکٹس میچ کے اختتام پر پی سی بی پیٹرنز سکواڈ میں شامل مزید دو فاسٹ باؤلرز کو بھی پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا، جس سے قومی ٹیم کے باؤلنگ اٹیک کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔ہیڈ کوچ اعجاز جونیئر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے تربیتی سیشن میں حصہ لیا، جبکہ کپتان سعد بیگ کی قیادت میں سکواڈ نے آئندہ پریکٹس میچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے

پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع