مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
کھیل

راشد خان کا تاریخی کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں مکمل

افغان لیگ اسپنر یہ سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے مرد بولر بن گئے، افغانستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز بھی جیت لی

شارجہ: افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔

راشد خان کا تاریخی کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں مکمل

انہوں نے یہ اعزاز 29 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران حاصل کیا۔ راشد خان نے زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹر تادیواناشے مارومانی کو 2 رنز پر ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی 200 وکٹیں مکمل کیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے مرد بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید 171 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہانگ کانگ کے احسان خان اور نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی کی وکٹوں کی تعداد 165، 165 ہے۔

اس میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 221 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 202 رنز بنا سکی۔

افغانستان نے 19 رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔