مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
کھیل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان کی ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

لاہور: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم 25.3 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حسن نواز نے 17، معاذ صداقت نے 8 اور فخر زمان نے 5 رنز بنائے۔ سری لنکا کے دلشان مدوشنکا نے 34 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے۔ کامندو مینڈس 62 اور پون رتنائیکے 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دلشان مدوشنکا کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان ابتدائی تینوں میچ جیت کر پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ سیریز کا اگلا میچ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔