مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:26 ظہر 12:16 عصر 4:07 مغرب 5:44 عشاء 7:05
آج کا ای پیپر ⁦1⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
کھیل

بابر اعظم پر تنقید یا کردار کشی؟ عماد وسیم نے سوال اٹھا دیا

فارم اور تکنیک پر بات کریں، مشکل وقت میں ایک دہائی کی کامیابیاں نہ بھلائیں، سابق آل راؤنڈر

سابق پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ فارم پر تنقید اپنی جگہ، لیکن قومی کرکٹ کے لیے ان کی خدمات اور سابقہ کامیابیوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

بابر اعظم پر تنقید یا کردار کشی؟ عماد وسیم نے سوال اٹھا دیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں عماد وسیم نے بابر اعظم کو سپر اسٹار اور پاکستان کے بہترین ون ڈے بیٹرز میں سے ایک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک دہائی کی عمدہ کارکردگی کو مشکل دور کی وجہ سے فراموش کرنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کھلاڑی تنقید سے بالاتر نہیں، اس لیے بابر کی فارم اور تکنیک کا تجزیہ ہونا چاہیے۔ تاہم ذاتی مقاصد، حسد اور کردار کشی کو کرکٹ تجزیے کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ کمزوریوں کی نشاندہی کے ساتھ بہتری کے لیے تعمیری تجاویز بھی ضروری ہیں۔

بابر اعظم سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں پانچ گیندوں پر بغیر رن بنائے آؤٹ ہوگئے تھے۔ پاکستان نے فخر زمان کی 127 رنز کی اننگز کی بدولت تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔