مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:26 ظہر 12:16 عصر 4:07 مغرب 5:44 عشاء 7:05
آج کا ای پیپر ⁦1⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
صحت

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کیوں پڑتے ہیں؟ آئرن کی کمی سے متعلق اہم وضاحت

صرف چہرے کی علامات سے تشخیص ممکن نہیں، نیند کی کمی، الرجی اور موروثی عوامل بھی وجہ ہوسکتے ہیں

سوشل میڈیا پر ’فیرٹِن فیس‘ کے نام سے ایک رجحان زیرِ بحث ہے، جس میں سیاہ حلقوں، چہرے کی زردی اور بال جھڑنے کو آئرن کی کمی سے جوڑا جارہا ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق صرف ان علامات کی بنیاد پر آئرن کی کمی کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کیوں پڑتے ہیں؟ آئرن کی کمی سے متعلق اہم وضاحت

رپورٹ کے مطابق آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے نیند کی کمی، الرجی، عمر، موروثی عوامل اور جلد کی ساخت کے باعث بھی نمایاں ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح بال جھڑنے اور ناخن کمزور ہونے کی بھی متعدد وجوہات ہیں۔

آئرن کی کمی کی ممکنہ علامات میں مسلسل تھکاوٹ، توانائی کی کمی، سانس پھولنا، چکر آنا اور دل کی دھڑکن تیز محسوس ہونا شامل ہیں۔ بعض افراد میں ابتدائی مرحلے پر واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

ڈاکٹر ضرورت کے مطابق مکمل خون کا ٹیسٹ اور فیرٹِن ٹیسٹ تجویز کرسکتے ہیں۔ فیرٹِن جسم میں آئرن ذخیرہ کرنے والا پروٹین ہے۔

ماہرین نے خود تشخیص اور طبی مشورے کے بغیر آئرن سپلیمنٹس لینے سے گریز کی ہدایت کی ہے، کیونکہ آئرن کی زیادتی بھی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ ایکسپریس اردو