مواد پر جائیں

کوئٹہ 15°C فجر 5:25 ظہر 12:16 عصر 4:08 مغرب 5:45 عشاء 7:06
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بزنس

کوئٹہ کی 436 سمیت ہزاروں کمپنیاں غیر فعال، بینک اکاؤنٹس پر پابندی

ایس ای سی پی نے 39 ہزار 704 کمپنیوں کے خلاف اقدام کیا، مالیاتی خدمات کی بحالی کے لیے واجب الادا گوشوارے جمع کرانا ہوں گے

ایس ای سی پی نے مسلسل چار سال تک سالانہ گوشوارے اور مالیاتی حسابات جمع نہ کرانے والی 39 ہزار 704 کمپنیوں کو غیر فعال قرار دیا ہے۔

کوئٹہ کی 436 سمیت ہزاروں کمپنیاں غیر فعال، بینک اکاؤنٹس پر پابندی

کمیشن کے مطابق ان کمپنیوں کو نئے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ موجودہ اکاؤنٹس مطلوبہ دستاویزات جمع ہونے تک منجمد رہیں گے۔ اس دوران مالیاتی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی اور ڈائریکٹرز کی تبدیلی بھی رجسٹر نہیں ہوسکے گی۔

متاثرہ کمپنیوں میں کوئٹہ کی 436، لاہور کی 13 ہزار 927، اسلام آباد کی 13 ہزار 859 اور کراچی کی 4 ہزار 868 کمپنیاں شامل ہیں۔ پشاور، ملتان، فیصل آباد، گلگت اور سکھر کی کمپنیاں بھی فہرست میں موجود ہیں۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کے مطابق اقدام کا مقصد کاروباری ریکارڈ کی ساکھ بہتر بنانا اور غیر فعال کمپنیوں کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ کمپنیاں قانونی تقاضے پورے کرکے اپنی فعال حیثیت بحال کراسکتی ہیں۔