مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بزنس

سردیوں میں بجلی کے بل بڑھنے کا خدشہ، صارفین پر مزید بوجھ پڑنے کا امکان

دسمبر سے فروری تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ دو سے تین گنا بڑھ سکتی ہے، لوڈ مینجمنٹ میں بھی اضافے کا امکان، پاور ڈویژن ذرائع

اسلام آباد: سردیوں میں بجلی صارفین کے اخراجات بڑھنے کا خدشہ سامنے آیا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق دسمبر، جنوری اور فروری میں مہنگے ایندھن کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ سکتی ہے۔

سردیوں میں بجلی کے بل بڑھنے کا خدشہ، صارفین پر مزید بوجھ پڑنے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تین ماہ کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ دو سے تین گنا بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عالمی منڈی میں ایل این جی، کوئلے اور دیگر ایندھن کی بلند قیمتیں بجلی کی پیداوار کو مہنگا کر رہی ہیں۔

سردیوں میں پن بجلی کی پیداوار کم ہونے کے باعث مہنگے ایندھن سے چلنے والے پاور پلانٹس پر انحصار بڑھ جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی بھی مشکل ہوسکتی ہے، کیونکہ اس موسم میں گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مہینوں میں دو گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ سمیت مختلف اقدامات کے ذریعے ایندھن کی لاگت کا بوجھ محدود رکھنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم دسمبر سے فروری کے دوران لوڈ مینجمنٹ بھی بڑھانا پڑ سکتی ہے۔