مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بزنس

بائنانس پر سائبر حملہ، 6.3 ارب ڈالر کے اثاثے متاثر ہونے کی رپورٹ

کمپنی نے نقصانات پورے کرنے کا اعلان کردیا، سیکیورٹی جانچ تک رقوم جمع کرانے اور نکالنے کی سہولت معطل، رپورٹ

کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر سائبر حملے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر کے اثاثے متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نقصانات خود پورے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بائنانس پر سائبر حملہ، 6.3 ارب ڈالر کے اثاثے متاثر ہونے کی رپورٹ

رپورٹ کے مطابق بائنانس کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ ٹینگ نے حملے کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ ہیکرز نے صرف ایک انجینئر کا لیپ ٹاپ ہیک کرکے رسائی حاصل کی۔ انہوں نے والٹ کی پرائیویٹ کی لیک ہونے کا امکان بھی مسترد کیا اور کہا کہ تحقیقات میں کسی فردِ واحد کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔

کمپنی نے مبینہ طور پر بلاک چین شراکت داروں اور اسٹیبل کوائن کمپنیوں کی مدد سے تقریباً 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے ہیں۔ سیکیورٹی جانچ مکمل ہونے تک رقوم جمع کرانے اور نکالنے کی سہولت بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بلاک چین انٹیلی جنس فرم ٹی آر ایم لیبز کے حوالے سے شمالی کوریا کے ہیکنگ گروپ کی ممکنہ شمولیت کا ذکر کیا گیا ہے، تاہم اسے حتمی نتیجہ قرار نہیں دیا گیا۔