مواد پر جائیں

کوئٹہ 21°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

لسبیلہ میں بس اور وین کی ٹکر، 12 افراد جاں بحق، 22 زخمی

اوتھل کے قریب حادثے میں زخمی سات افراد کی حالت تشویش ناک، کراچی منتقل کردیا گیا

لسبیلہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، امدادی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی افراد نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایدھی لسبیلہ کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے کراچی کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
دنیا نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور پولیس نے آمدورفت بحال کرنے کے لیے کام شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت سے متعلق مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

لسبیلہ میں بس اور وین کی ٹکر، 12 افراد جاں بحق، 22 زخمی