مواد پر جائیں

کوئٹہ 22°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

بلوچستان کے 28 سرکاری محکموں میں ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ای فائلز پر کارروائی مکمل

10 محکموں کی سمریز بھی ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا آغاز، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی سرکاری امور میں تاخیر ختم کرنے کی ہدایت

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے 28 سرکاری محکموں میں اب تک ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ای فائلز نمٹائی جاچکی ہیں، جبکہ ابتدائی مرحلے میں 10 محکموں کی سمریز کو بھی ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے 28 سرکاری محکموں میں ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ای فائلز پر کارروائی مکمل

اجلاس میں سرکاری خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور سرکاری امور کو جدید ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے سرکاری کاموں میں تیزی، مؤثر فیصلہ سازی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن سے سرکاری معاملات نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر کم کرنے، متعلقہ حکام کے درمیان رابطے بہتر بنانے اور بروقت فیصلوں میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ سرکاری امور کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا عمل تیز کیا جائے اور تمام متعلقہ محکموں کو ضروری معاونت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو بروقت سہولیات دینے کے لیے جدید اور مؤثر طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنا اور بروقت فیصلے یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈیجیٹل نظام سے سرکاری کاموں میں شفافیت، رفتار اور جوابدہی کو فروغ ملے گا اور شہریوں کے لیے سرکاری خدمات حاصل کرنا آسان ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹلائزیشن میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں اور محکموں کے درمیان تعاون بہتر بنا کر اصلاحات کو آگے بڑھایا جائے۔

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سرکاری امور میں آسانی، تیز رفتار فیصلہ سازی اور عوام کو سہولت دینا ان اصلاحات کے بنیادی مقاصد ہیں۔ صوبائی حکومت انتظامی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر توجہ دے رہی ہے تاکہ اداروں کی کارکردگی بہتر ہو اور عوامی مسائل بروقت حل کیے جاسکیں۔