مواد پر جائیں

کوئٹہ 21°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

بلوچستان میں سردی بڑھ گئی، قلات میں پارہ ایک ڈگری پر آگیا

کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 5 اور زیارت میں 2 ڈگری ریکارڈ، گیس کے کم پریشر اور بجلی کی بندش سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

کوئٹہ: بلوچستان کے شمالی علاقوں میں صبح اور رات کی سردی بڑھ گئی ہے۔ قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت ایک، زیارت میں 2 اور کوئٹہ میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان میں سردی بڑھ گئی، قلات میں پارہ ایک ڈگری پر آگیا

ایکسپریس کی رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی برقرار رہے گی۔

چمن میں کم سے کم درجۂ حرارت 9، ژوب میں 14 اور نوکنڈی میں 15 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ سبی اور جیوانی میں 23، تربت میں 24 جبکہ گوادر میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

رپورٹ کے مطابق سردی بڑھنے کے ساتھ کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بجلی کی بندش بھی معمولات متاثر کررہی ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے گیس اور بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سرد موسم میں گھریلو ضروریات پوری کرنے میں آسانی ہو۔