مواد پر جائیں

کوئٹہ 21°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر صوبائی الیکشن کمشنر کی چیف سیکرٹری سے ملاقات

کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر صوبائی الیکشن کمشنر کی چیف سیکرٹری سے ملاقات

ملاقات کے دوران بلوچستان میں نئے قائم ہونے والے ڈویژنز اور اضلاع میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر کے قیام کے لیے مناسب سرکاری اراضی اور پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق معاملات بھی زیرِ غور آئے۔

اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے مؤثر اور شفاف انعقاد کے لیے ضروری انتظامی اور دفتری سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے نئے اضلاع اور ڈویژنز میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے قیام اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کا مقصد آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ضروری انتظامی امور اور دفتری سہولیات سے متعلق معاملات کو آگے بڑھانا تھا۔