کوئٹہ : اللہ الحق ھے جیت ہمشہ حق کی ہوتی ھے اللہ تعالی عمران خان کو جلد صحتیابی عطاہ فرمائیں عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ھے حکومت اور متعلقہ ادارے اس فیصلے پر بلا تاخیر اور بلا رکاوٹ عملدرآمد یقینی بنائیں عمران خان سے ملاقات اور علاج کی خبر سے قوم کی خوشی دیدانی اور تاریخی ھے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ ، جنرل سیکریٹری میر جہانگیر رند نے ایڈوکیٹ محمد خالد مرزا کامران اور انکے دوستوں کی بی این پی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ ظلم و جبر کی رات جتنی بھی لمبی اور اندھیری ہو سچ کا صبح اتنے ہی زور سے طلوع ہوتا ھے تین سال سے زائد بے گناہ قید و تنہائی اور 9 مہنوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد اج سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ملاقات اور علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقلی سچ کی جیت کی عکاس ھے انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا عمران خان جراتمندانہ لیڈرشپ کی گواہ ھے کہ عمران خان نے تاریخ کی مشکل ترین جیل ، قید و بند صوبتیں اور بیماریاں برداشت کی لیکن نہ جکھا اور نہ ہی بکھا اج پاکستانی قوم کی عمران خان سے ملاقات کی اجازت اور علاج کے حوالے سے ہسپتال منتقلی کے موقع پر خوشی ، اظہار تشکر اور پرنم انکھیں نے یہ ثابت کردیا کہ عمران خان امت مسلمہ کا لیڈر ھے وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم پاکستان پر دیکھیں گے