Tameerewatan
tameerewatan

“الزامات چھوڑیں،” نتائج پر پیپلز پارٹی کے اعتراضات پر رانا ثناء اللہ کا کڑا جواب اور بڑا اعلان

“الزامات چھوڑیں،” نتائج پر پیپلز پارٹی کے اعتراضات پر رانا ثناء اللہ کا کڑا جواب اور بڑا اعلان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس کی بدولت پارٹی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے قریب ہے۔

اسلام آباد میں دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ حلقہ ایل اے 14 سے ن لیگ کے امیدوار راجہ فیصل اعزاز تھے، تاہم آزاد حیثیت میں سامنے آنے والے ساجد اقبال بھی اب مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن چکے ہیں۔ دونوں رہنما اب مل کر علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے مظفرآباد اور میرپور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 56 فیصد ووٹنگ کی شرح ثابت کرتی ہے کہ کشمیریوں نے پرامن، صاف اور شفاف انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابی نتائج پر اٹھائے گئے اعتراضات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محض الزام تراشی کے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا جائے اور الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے۔ عوام کے دیے گئے صاف اور شفاف مینڈیٹ کو تبدیل کرنا کسی کے بس میں نہیں اور نئی حکومت آئین و قانون کے مطابق قائم ہو کر آزادانہ فیصلے کرے گی۔ رانا ثناء اللہ نے دھرنا دینے والوں کو اپنا بھائی اور محب وطن قرار دیا جبکہ نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر الگ پریس کانفرنس میں تفصیلات بتانے کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے لیگی رہنما امیر مقام کی طبیعت کی خرابی کے باعث عدم شرکت کی بھی اطلاع دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More