سیاحتی مقام ہنہ اوڑک میں دھماکہ
کوئٹہ: کوئٹہ کے معروف سیاحتی علاقے ہنہ اوڑک میں ایک شدید دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں اور امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریب کے اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم، دھماکے کی اصل نوعیت اور وجوہات سے متعلق فی الحال سیکیورٹی اور سرکاری حکام کی جانب سے کسی حتمی موقف کا انتظار کیا جا رہا ہے۔